چکن لزانیہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 04, 2024, 10:14 AM IST | Mumbai
چکن لزانیہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
لزانیہ بنانے کیلئے: تیل ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، پیاز ایک عدد، لہسن ۳؍ سے ۴؍ جوئے کٹے ہوئے، چکن کا قیمہ ۳۵۰؍ گرام، ٹماٹر ۲؍ سے ۳؍ باریک کٹا ہوا، نمک حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ حسب ِ ذائقہ، لال مرچ کُٹی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، چکن پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کی چٹنی آدھا کپ، پیزا سوس ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے، خشک اریگانو آدھا چھوٹا چمچہ۔
سفید چٹنی کیلئے: تیل ایک بڑا چمچہ، مکھن ایک بڑا چمچہ، دودھ ایک کپ، نمک اور کالی مرچ حسب ِ ذائقہ، چیڈر چیز آدھا کپ، موزریلا چیز آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: اسٹفنگ تیار کرنے کے لئے ایک فرائنگ پین میں تیل لیں، کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور سنہری ہونے تک تلیں۔ اب اس میں چکن کا قیمہ شامل کریں اور رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔ ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد نمک، کالی مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ اور چکن پاؤڈر شامل کرکے پکائیں۔ اب اس میں ٹماٹر کی چٹنی، پیزا سوس اور اوریگانو ڈالیں۔ سب کو اچھی طرح ملائیں۔
سفید چٹنی کے لئے: ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر اس میں مکھن اور آٹا شامل کریں اور ایک منٹ کے لئے ہلائیں۔ مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے آہستہ آہستہ دودھ شامل کریں۔ اب میں نمک، کالی مرچ شامل کریں اور اس کو گاڑھا ہونے کے لئے چند منٹ تک پکنے دیں۔ کٹے ہوئے چیڈر چیز، موزریلا چیز میں ڈالیں اور ان کو اچھی طرح ملائیں۔ اب لزانیہ ایک پلیٹ میں پھیلا کر رکھیں۔ اس پر سفید چٹنی لگائیں۔ اس کے بعد تیار کیا ہوا قیمہ شامل ڈال کر رول کر لیں۔ اب آون میں رکھنے کیلئے ایک پیالے لیں۔ اس میں لزانیہ کا مسالے سفید چٹنی لگائیں۔ اب ایک ایک کرکے رول اس پیالے میں رکھیں۔ اوپر سے موزریلا چیز ڈالیں اور ۳۰؍ منٹ کیلئے بیک کریں۔ لیجئے تیار ہے۔