چکن لولی پاپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 12, 2026, 3:47 PM IST | Mumbai
چکن لولی پاپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: اُبلے ہوئے آلو ایک پاؤ، چکن (بون لیس) آدھا کلو، ہری مرچ ایک عدد، کالی مرچ حسب ِ ذائقہ، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا ایک بڑا چمچہ، انڈا ایک عدد، بریڈ کرمز حسب ِ ضرورت، آئس کریم اسٹکس ۶؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: مرغی کو اُبال کر ریشہ کرلیں۔ آلو اُبال کر اچھی طرح میش کرلیں۔ اس میں چکن، نمک، کالی مرچ، ہری مرچ، دھنیا باریک کاٹ کر اور مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب آئس کریم کی اسٹیک پر اس آمیزہ کو اچھی طرح لگائیں کہ وہ لولی پاپس کی طرح لگے۔ تمام اسٹکس اسی طرح بنا لیں۔ اب انڈا پھینٹ لیں اور اس میں آمیزہ کو ڈپ کریں اور بریڈ کرمز میں رول کریں اور تیل گرم کرکے کباب کو اس میں تل لیں۔ جب گولڈن ہوجائیں تو نکال لیں اور اسٹک پر فوائل پیپر لگا دیں اور کیچپ یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔ چکن لولی پاپس تیار ہیں۔