• Fri, 13 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن ٹومیٹو سوس وِتھ پاستا

Updated: February 05, 2026, 10:08 PM IST | Mumbai

چکن ٹومیٹو سوس وِتھ پاستا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Tomato Sauce With Pasta. Photo: INN
چکن ٹومیٹو سوس وِتھ پاستا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مرغی کا قیمہ ایک پاؤ، پاستا حسبِ ضرورت (نمک ملے پانی میں ابال لیں)، ٹماٹر ایک پاؤ، نمک حسب ِذائقہ، سیاہ مرچ پاؤڈر حسبِ ذائقہ، کارن فلور ایک چھوٹا چمچہ (پانی میں گھول لیں)، پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، چائنیز نمک آدھا چھوٹا چمچہ، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، ٹماٹو کیچپ ۲؍ بڑے چمچے، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا حسبِ ضرورت، ہری مرچیں ۳؍ عدد (لمبائی میں کاٹ لیں)، تیل حسبِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے نان اسٹک پین میں تیل گرم کریں۔ اس میں مرغی کا قیمہ، ادرک کا پیسٹ اور حسبِ ذائقہ نمک ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ پھر ٹماٹروں کو اُبال کر اس کا چھلکا اُتار کے مسل لیں۔ اس کے بعد ٹماٹروں کو ایک الگ سوس پین میں ڈال کر ۲؍ منٹ تک پکائیں اور اُن میں مکھن، سیاہ مرچ پاؤڈر، چائنیز نمک اور پیاز ڈال کر چند منٹ مزید پکائیں۔ ٹومیٹو کیچپ اور کارن فلور بھی ڈال کر چمچہ ہلائیں۔ آمیزہ گاڑھا ہونے لگے تو اس میں مرغی کا قیمہ بھی ڈال دیں۔ پانچ منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر اُبال آنے تک پکائیں۔ اس کے بعد ایک سرونگ ڈش میں پاستا کی تہہ بچھا دیں اور تیار کیا ہوا چکن، ٹماٹروں کا آمیزہ ڈال کر دھنیا اور کٹی ہوئی ہری مرچ سے گارنش کریں۔ ذائقے دار چکن ٹومیٹو وِتھ پاستا تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK