• Fri, 13 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: نلی گوشت

Updated: February 12, 2026, 3:43 PM IST | Mumbai

نلی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Nalli Gosht. Photo: INN
نلی گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت اور نلی گودے والی ایک کلو، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، تیز پات ۲؍ عدد، ادرک ایک بڑا چمچہ، پیاز (کچلی ہوئی) ڈیڑھ پیالی، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک بڑا چمچہ، دہی ایک پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل ایک پیالی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت کے ٹکڑوں (نلیوں والے) کو اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں۔ اس کے بعد ایک موٹے پیندے کے برتن میں تیل گرم کریں۔ پھر اس میں ثابت گرم مسالہ، تیز پات اور پیاز ڈال کر بھونیں جب تک کہ پیاز ہلکی سرخ نہ ہوجائے۔ اب ادرک، لہسن، دھنیا، نمک اور لال مرچ شامل کرکے ایک منٹ تک خوب اچھی طرح بھونیں۔ پھر اس میں گوشت ڈال دیں۔ اس دوران چمچہ مسلسل چلاتی رہیں۔ اب اس میں چار گلاس یا حسب ِ منشاء پانی شامل کرکے پکائیں۔ اُبال آجائے تو آنچ دھیمی کرکے گوشت کو گلنے دیں۔ گوشت گلنے پر ٹماٹر کاٹ کر دہی میں مکس کرکے گوشت میں شامل کرلیں پھر گرم مسالہ پسا ہوا ڈال کر ۱۵؍ منٹ تک دم پر رکھیں۔ نلی گوشت تیار ہے۔ تندوری روٹی کے ساتھ نلی گوشت بہت مزہ دے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK