Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن نظامی

Updated: August 15, 2026, 9:07 AM IST | Mumbai

چکن نظامی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Nizami. Photo: INN
چکن نظامی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد، ثابت لال مرچ ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا ناریل ۲؍ بڑے چمچے، خشخاش ۲؍ بڑے چمچے، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، دہی آدھی پیالی، فریش کریم آدھی پیالی، دودھ ۴؍ بڑے چمچے، زعفران یا زردے کا رنگ حسب ِ ضرورت، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، تیل ۴ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں۔ ناریل میں آدھی پیالی ٹھنڈا پانی ڈال کر بلینڈ کرکے کوکونٹ ملک بنا لیں۔ تیل کو فرائنگ پین میں ڈال کر گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔ اس دوران لال مرچ، زیرہ اور خشخاش کو ہلکا سا بھون کر گرم مسالہ ملا کر باریک پیس لیں۔ پیاز سنہری ہوجائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسا ہوا مسالہ، نمک اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔ ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ پکانے کے بعد اس میں کوکونٹ ملک، پھینٹا ہوا دہی، باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔ چکن جب مکمل گلنے پر آجائے تو اس میں گرم دودھ میں ملا ہوا زعفران یا زردے کا رنگ اور کریم ڈال دیں اور دھیمی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر شیرمال کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK