Inquilab Logo

آج کا پکوان: چکن رشین کباب

Updated: March 07, 2024, 9:14 AM IST | Mumbai

چکن رشین کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Russian Kabab. Photo: INN
چکن رشین کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ڈیڑھ کلو چکن، پاؤ کلو چیز، پاؤ کلو بٹر، پاؤ کلو آلو، ۵۰؍گرام گاجر،۵۰؍گرام فرنیچ بین، ۱۰۰؍ گرام شملہ مرچ، ایک کٹوری ادرک، لہسن کا پیسٹ، دو بڑے چمچے کارن فلور پاؤڈر، ایک کٹوری کارن، آدھی کٹوری لیموں کا رس، ایک عدد چکن کیوب، ایک بڑا چمچہ اجوائن، ایک چھوٹا چمچہ پسا ہوا گرم مسالہ، ایک بڑا چمچہ سونف، زیرہ پاؤڈر، ایک گڈی ہرا دھنیا، ۴؍ عدد ہری مرچ، حسب ضرورت بریڈ کرمس، ایک عدد کوئلہ۔
بنانے کا طریقہ: چکن صاف کرکے دھو لیں۔ کوکر میں، چکن، ایک گلاس پانی ڈال کر تھوڑا نمک، ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر ۲؍ سیٹی لگائیں۔ آنچ بند کردیں۔ دوسری طرف آلو ابال لیں، سبزیوں کو باریک کاٹ لیں، گاجر فرینچ بین کو ایک بھاپ لگائیں۔ ایک ڈش لیں چکن کو ہڈی سے علاحدہ کرلیں، ڈش میں ابلے ہوئے آلو، ساری سبزیاں، چیز، چکن کیوب، ادرک، لہسن کا پیسٹ، ابلے ہوئے کارن، کارن پاؤڈر، لیموں کا رس، پسے مسالے، اجوائن، ہرا دھنیا، ہری مرچ کٹی ہوئی، حسب ذائقہ نمک ڈال کر ان کا آمیزہ بنالیں۔ ایک طرف کوئلہ دہکائیں، اس آمیزے کے اوپر رکھ کر ریپنگ پیپر سے ڈھانک دیں۔ آدھا گھنٹہ کے بعد کبابوں والا توا آنچ پر لگائیں، بٹر ڈال کر چھوٹی ٹکیہ بناتی جائیں۔ بریڈ کریم لگا کر تلتی جائیں، ہلکے براؤن ہونے تک تلیں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں۔ ذائقے سے بھر پور چکن رشین کباب تیار ہیں۔ کھجور کی چٹنی کے ساتھ نوش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK