چکن تکّہ پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 26, 2026, 12:05 PM IST | Mumbai
چکن تکّہ پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (تکہ پیسز) ۸؍ عدد، چاول (دھو کر بھگو دیں) ۷۵۰؍ گرام، چکن تکّہ مسالہ ۴؍ بڑے چمچے، ادرک لہس کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، دہی ایک کپ، پیاز (سلائس میں کٹی ہوئی) ۲؍ عدد، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، سبز الائچی ۶؍ عدد، ہری مرچ ۴؍ عدد، پودینہ (چوپ کیا ہوا) آدھا کپ، چکن پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: پہلے پیالے میں چکن تکہ مسالہ، ایک بڑا چمچہ لہسن ادرک کا پیسٹ، سرکہ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے چکن کے ٹکڑوں پر اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹہ میرینیٹ کریں۔ اس کے بعد ایک سوس پین میں تھوڑا تیل گرم کرکے چکن میرنیشن کے ساتھ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے۔ پھر دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر فرائی کریں، ہلکا سنہری ہوجائے تو ثابت گرم مسالہ، زیرہ، سبز الائچی، لہسن ادرک کا پیسٹ، ہری مرچیں، پودینہ اور چکن پاؤڈر ڈال کر فرائی کریں اور حسب ِ ضرورت پانی ڈال کر پکائیں۔ اُبال آنے پر چاول شامل کرکے پکائیں۔ چاول کا پانی خشک ہونے پر مکس کرکے چکن تکہ چاول پر رکھ دیں۔ ۱۰؍ منٹ دم پر رکھ کر سرونگ پلیٹ میں نکال کر رائتے کے ساتھ پیش کریں۔