• Wed, 11 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن کریم سوپ

Updated: February 05, 2026, 10:04 PM IST | Mumbai

چکن کریم سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Cream Soup. Photo: INN
چکن کریم سوپ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چھوٹی پیاز ایک عدد، مکھن حسب ِ ضرورت، مرغی ڈیڑھ پاؤ، مرغی کی یخنی ۶؍ پیالی، دودھ یا کریم ایک پیالی، کارن فلور آدھی پیالی، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، رائی آدھا چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: مرغی کے گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ابال لیں، مگر خیال رہے کہ یہ ذرا سخت رہیں۔ مکھن گرم کرکے اس میں پیاز تل کر سرخ کرکے نکال لیں، پھر اسی برتن میں کارن فلور ڈالیں۔ اس میں نمک اور رائی ملا کر دھیمی آنچ پر بھونیں اور مرغی کا گوشت ڈال دیں۔ اب مرغی کی یخنی آہستہ آہستہ ڈالیں تاکہ گٹھلی نہ بنے۔ اس دوران چمچہ چلاتی رہیں اور خوب پکائیں۔ گاڑھا ہوجائے تو ایک پیالی دودھ یا کریم ملا کر پکنے دیں۔ چولہے سے اتار کر تلی ہوئی پیاز ڈال کر پیش کریں۔ اس کے ساتھ سرخ مرچ، سفید زیرہ اور سرکہ کی چٹنی مزہ دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK