کوکونٹ کریم چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 22, 2026, 9:27 PM IST | Mumbai
کوکونٹ کریم چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ایک کلو، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، ثابت لال مرچ ۶؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن (چوپ کیا ہوا) ایک بڑا چمچہ، ادرک (چوپ کیا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت، مکھن ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ (چوپ کی ہوئی) ۳؍ عدد، لیموں (رس نکال لیں) ایک عدد، شکر ۲؍ چھوٹے چمچے، فش سوس ۲؍ چھوٹے چمچے، شریمپ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ یا حسب ِ منشاء، کوکونٹ کریم ۲؍ کپ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے سوس پین میں چکن، نمک، ہری مرچ، لہسن، ادرک اور کوکونٹ کریم ڈال کر ایک کپ پانی شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ پھر اسے ڈھانک کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے اور کریم باقی رہ جائے۔ توے پر ثابت لال مرچ، ثابت دھنیا، زیرہ اور شریمپ پاؤڈر کو بھون لیں، ٹھنڈا ہونے پر فوڈ پروسیسر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔ اب الگ سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں یہ مسالہ فرائی کرکے گوشت اور کریم کی گریوی میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں، پھر اسے دھیمی آنچ پر ۱۰؍ منٹ تک پکائیں۔ شکر، فش سوس، مکھن اور لیموں کا رس شامل کرکے ایک منٹ مزید پکائیں۔ پھر چولہے سے اُتار لیں۔ سرونگ پلیٹ میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔