• Thu, 29 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: قیمہ پیسٹری

Updated: October 22, 2026, 9:28 PM IST | Mumbai

قیمہ پیسٹری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Keema Pastry. Photo: INN
قیمہ پیسٹری۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پف پیسٹری آدھا کلو، قیمہ آدھا کلو، پیاز (باریک کاٹ لیں) ایک عدد، شملہ مرچ (باریک کاٹ لیں) ایک عدد، ٹماٹر (باریک کاٹ کر ہلکا اُبال لیں) دو عدد، ثابت گول لال مرچ تین سے چار عدد، سیاہ مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، ثابت سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، کشمش حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ، انڈے (پھینٹ لیں) ۲؍ عدداور تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: پہلے کڑاہی میں تیل کڑکڑا کر اس میںقیمہ، پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر خُوب اچھی طرح بھون لیں۔ جب مسالہ اچھی طرح یکجان ہو جائے تو اس میں دیگر اجزاء ڈال کر تھوڑا سا بھون کر چولہا بندکردیں۔ اب پف پیسٹری کو بیل کر تقریباً چار سے پانچ انچ کے اسکوائر کاٹ لیں۔ پھر ان کے درمیان قیمہ رکھ کے اس کے کنارے انڈے سے برش کرکے بند کردیں۔ جب تمام پیسٹریز تیار ہوجائیں تو آخر میں فرائی کرلیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK