• Tue, 27 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ایگ فلورن ٹائن

Updated: October 22, 2026, 9:25 PM IST | Mumbai

ایگ فلورن ٹائن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Egg Florentine. Photo: INN
ایگ فلورن ٹائن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مکھن ایک بڑا چمچہ، میدہ ایک بڑا چمچہ، دودھ آدھا یا ایک کپ، جائفل پاؤڈر ایک چٹکی، نمک حسب ِ ذائقہ، سفید مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پالک (پیوری بنالیں) آدھا کلو کلو، ہری پیاز (چوپ کر لیں) ۲؍ عدد، انڈے ۳؍ سے ۴؍ عدد، کریم آدھا کپ، چیڈر چیز (کدوکش کر لیں) آدھا کپ یا حسب ِ پسند۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک بیکنگ ڈش میں پالک پیوری ڈالیں۔ اس میں ہری پیاز شامل کریں۔ ایک سوس پین میں مکھن اور میدہ ڈال کر بھونیں۔ دودھ، نمک، سفید مرچ پاؤڈر اور جائفل پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں اور کریم مکس کر دیں۔ پالک پیوری اور ہری پیاز والا آمیزہ وہائٹ سوس پر پھیلائیں۔ سوس پر چیڈر چیز چھڑک دیں اور تھوری ہری پیاز چھڑکیں اور انڈے الگ الگ توڑ کر تھوڑے فاصلے سے ڈالیں۔ پہلے سے گرم اَوَن میں ۱۰؍ منٹ بیک کریں کہ انڈے سیٹ ہو جائیں۔ اسے گرم گرم ناشتہ میں پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK