کریمی سیخ کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 05, 2026, 10:41 AM IST | Mumbai
کریمی سیخ کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، پیاز باریک کٹی ہوئی ۲؍ عدد، ہری مرچ ۲؍ عدد (باریک کٹی ہوئی)، پودینہ باریک کٹا ہوا (حسب ِ ضرورت)، کریم آدھی پیالی، گھی ۵۰ ؍ گرام، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا، لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ضرورت، زیرہ بھنا اور پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، سوکھا دھنیا بھنا اور پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے قیمے کو باریک پیس لیں۔ اب اس میں گرم مسالہ، ادرک، پیاز، ہری مرچ، پودینہ، کریم، آدھا گھی، ہرا دھنیا، لال مرچ، نمک، زیرہ اور سوکھا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں، پھر قیمے کو سیخوں پر چڑھا کر دہکتے کوئلوں پر سینک کر سرخ کر لیں، ساتھ ساتھ گھی لگاتی جائیں۔ مزیدار کریمی سیخ کباب تیار ہیں۔ پودینے کی چٹنی اور تندوری روٹی کے ساتھ نوش کریں۔