کرسپی چاؤمن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 9:53 PM IST | Mumbai
کرسپی چاؤمن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: انڈے والے نوڈلز (اُبلے ہوئے) ۲؍ پیالی، چکن بریسٹ (باریک کٹا ہوا) ۳۰۰؍ گرام، پیاز (چوپ کی ہوئی) ایک عدد، شملہ مرچ ایک عدد، بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) آدھی پیالی، سویا سوس ۳؍ بڑے چمچے، کارن فلور (پانی میں گھلا ہوا) ۲؍ بڑے چمچے، لہسن (چوپ کیا ہوا) ۳؍ جوے، ادرک (چوپ کیا ہوا) ایک انچ کا ٹکڑا، کُٹی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، چائنیز نمک آدھا چھوٹا چمچہ، مرغی کی یخنی ۲؍ پیالی، ہری پیاز (موٹی کٹی ہوئی) ۳؍ ڈنڈیاں، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل ۴؍ بڑے چمچے اور تلنے کے لئے حسب ِ ضرورت، سلاد کے پتے باریک کٹے ہوئے سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: کڑاہی میں تیل گرم کریں اور آدھا نوڈلز تل کر نکال لیں۔ سرونگ ڈش میں پہلے اُبلے، پھر تلے ہوئے نوڈلز کی تہہ لگا لیں۔ ڈش کے کناروں کو سلاد پتوں سے سجا دیں۔ دیگچی میں تیل گرم کرکے مرغی چند منٹ تک پکائیں، پھر لہسن، ادرک اور پیاز ڈال کر ۳؍ منٹ تک بھونیں۔ اس میں کارن فلور کے علاوہ باقی تمام اجزاء ڈال کر چند منٹ تک پکائیں، پھر آہستہ آہستہ کرکے کارن فلور ڈالیں۔ اسے گاڑھا ہونے پر نوڈلز پر ڈالیں اور گرما گرم پیش کریں۔