• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کچے گوشت کی بریانی

Updated: August 28, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai

کچے گوشت کی بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kachche Gosht Ki Biryani. Photo: INN
کچے گوشت کی بریانی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ڈیڑھ کلو، چاول ایک کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، دہی آدھا کلو، نمک حسب ِضرورت، شاہ زیرہ ایک چھوٹا چمچہ ،ٹماٹر آدھا کلو، پیاز آدھا کلو، لال مرچ ۲؍ بڑے چمچے، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۶؍ عدد، پپیتا پسا ہوا ۴؍ چھوٹے چمچے، گھی ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چاولوں کو صاف کرکے دھو لیں اور ایک کنی پر اُبال لیں۔ چاول اُبالتے وقت ان میں ایک چھوٹا چمچہ نمک اور زیرہ شامل کر دیں، ساتھ ہی دو تین عدد ہری مرچیں بھی اس میں ڈال دیں۔ پیاز اور ٹماٹر باریک کاٹ کر باقی تمام مسالوں اور اجزاء کے ساتھ گوشت میں شامل کر لیں۔ اب پتیلی میں گھی گرم کر لیں اور ایک پیاز باریک کاٹ کر ہلکی براؤن کرلیں، پھر اس میں تمام اجزاء اور گوشت ڈال کر اس کے اوپر چاول پھیلا دیں۔ ساتھ ہی زرد رنگ بھی شامل کر دیں اور دھیمی آنچ پر ایک گھنٹہ پکنے دیں۔ جب بریانی دم ہو جائے تو چاول اور گوشت کو چمچے سے ہلالیں۔ مزیدار کچے گوشت کی بریانی تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK