• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کروندے کی چٹنی

Updated: August 28, 2025, 10:07 PM IST | Mumbai

کروندے کی چٹنی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Karonda Ki Chutney. Photo: INN
کروندے کی چٹنی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۱۰۰؍ گرام کروندے، ۴؍ سے ۵؍ ہری مرچ، ایک کپ دھنیا، چٹکی بھر ہینگ، آدھا چھوٹا چمچہ زیرہ، ایک چوتھائی لال مرچ پاؤڈر، نمک حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ہرا دھنیا اور ہری مرچ کاٹ لیں۔ کروندے میں سے بیج نکال کر صاف کرلیں۔ چٹنی کو پیسنے کے لئے بلینڈر جار میں کٹا ہوا ہرا دھنیا، ہری مرچ اور کروندے ڈالیں۔ ساتھ ہی نمک، زیرہ، ہینگ اور تھوڑا سا پانی شامل کریں اور باریک پیس لیں۔ چٹنی کو جار سے نکال کر پیالے میں ڈالیں۔ اس ذائقہ دار چٹنی کو کھانے کے ساتھ بھی پیش کرسکتی ہیں یا سینڈوِچ، پکوڑوں کے ساتھ بھی کھا سکتی ہیں۔ چٹنی کو فریج میں رکھ کر ۷؍ دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ٹپ: اس میں لیموں کا رس اور کچھ لہسن کی کلیاں ضرور شامل کریں۔ چٹنی میں ذائقہ بھی آئے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK