کرسپی نوڈلز چاٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 07, 2026, 8:59 AM IST | Mumbai
کرسپی نوڈلز چاٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۸۰۰؍ گرام ہلکا نوڈلز، آدھا آدھا کپ پتہ گوبھی، گاجر اور شملہ مرچ، ایک کپ فرنچ بینس، ۳؍ چوتھائی کپ ہری پیاز، ایک بڑا چمچہ لہسن، ۲؍ چھوٹے چمچے ٹماٹو سوس، ۲؍ چھوٹے چمچے گرین چلی سوس، ایک بڑا چمچہ لیموں کا رس، ایک چھوٹا چمچہ کالی مرچ پاؤڈر، تھوڑا سا ہرا دھنیا، آدھا چھوٹا چمچہ شکر، نمک حسب ِ ضرورت، ایک کپ تیل۔
بنانے کا طریقہ: پانی میں تیل اور نمک ڈال کر نوڈلز کو اُبال لیں۔ ٹھنڈے پانی سے نکال کر نوڈلز کو تھوڑی دیر پنکھے کے نیچے رکھیں تاکہ پانی اچھی طرح خشک ہوجائے۔ اب نوڈلز کو تیل میں کرسپی ہونے تک تل لیں۔ ایک دوسرے فرائنگ پین میں ۲؍ بڑے چمچے تیل گرم کرکے ساری سبزیاں، لہسن، شکر، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ملا کر ایک منٹ بھونیں۔ لیموں کا رس ملائیں۔ اسے فرائیڈ نوڈلز پر ڈالیں۔ چلی سوس اور ٹماٹو کیچپ ڈالیں۔ ہرا دھنیا اور ہری پیاز سے سجا کر پیش کریں۔