کرسپی پنیر رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 04, 2024, 9:27 PM IST | Mumbai
کرسپی پنیر رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۲۰۰؍ گرام پنیر (ایک انچ موٹے اور ۴؍ انچ لمبے ٹکڑوں میں کٹا ہوا)، ۸۰؍ ملی لیٹر ٹماٹر کی پیوری، ۷۰؍ ملی لیٹر ٹماٹو کیچپ، ۳؍ لہسن کی کلیاں، ۲۵؍ گرام چلی فلیکس، ۴؍ وانٹان شیٹ (ریڈی میڈ پراٹھے کی پٹیاں) نمک اور کالی مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ، ۲؍ چھوٹے چمچے تیل، ایک چھوٹا چمچہ زیتون کا تیل، تلنے کے لئے تیل۔
بنانے کا طریقہ:
گارلک سوس کیلئے: فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے لہسن ڈال کر سنہرا ہونے تک بھونیں۔ ٹماٹر کی پیوری، ۳۵؍ ملی لیٹر ٹماٹو کیچپ، چلی فلیکس (تھوڑا سا الگ رکھیں) ڈال کر ۵؍ منٹ تک پکائیں۔ حسب ِ ذائقہ نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ایک سے ۲؍ منٹ تک پکا کر آنچ سے اتار لیں۔
میری نیشن کیلئے: ایک برتن میں بچا ہوا ٹماٹو کیچپ اور چلی فلیکس، زیتون کا تیل، حسب ِ ذائقہ نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ملائیں۔ پنیر کے ٹکڑوں کو میرینیٹ کرکے ۱۰؍ منٹ تک رکھیں۔
وانٹان شیٹ کو کاٹ کر میرینیٹڈ پنیر کو اچھی طرح رول کریں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے پنیر رول کو سنہرا ہونے تک تل لیں۔ گارلک سوس کے ساتھ پیش کریں۔