کرنچی گارلک چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 04, 2025, 8:58 PM IST | Mumbai
کرنچی گارلک چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (بون لیس) آدھا کلو، لہسن (باریک کٹا ہوا) ایک عدد، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، میدہ حسب ِ ضرورت، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، کالی مرچ ایک بڑا چمچہ، سفید مرچ ایک بڑا چمچہ، انڈا (پھینٹا ہوا) ایک عدد، سرکہ ۴؍ بڑے چمچے، اوریگانو ایک بڑا چمچہ، پارسلے تھوڑے سے، تیل اور بریڈ کرمبز حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے لیموں کا رس، لہسن، مکھن، پارسلے، نمک اور کالی مرچ کو چوپر میں پیس کر ایک پیسٹ تیار کرلیں۔ پھر ایک پلیٹ میں بریڈ کرمبز اور دوسری پلیٹ میں نمک اور کالی مرچ ملا کر رکھ لیں۔ اب چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور اس پر نمک، کالی مرچ، اوریگانو اور سرکہ لگا دیں۔ انڈے کو پھینٹ کر علاحدہ رکھ دیں۔ اب چکن کو پہلے مسالے والے پیسٹ میں کوٹ کریں، پھر میدے میں، پھر انڈے میں اور آخر میں بریڈ کرمبز میں اور پھر اچھی طرح فرائی کریں اور چٹ پٹی چٹنی کے ساتھ پیش کیجئے۔