Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مٹن ملائی اسپیشل

Updated: June 18, 2026, 9:21 AM IST | Mumbai

مٹن ملائی اسپیشل بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mutton Malai Special. Photo: INN
مٹن ملائی اسپیشل۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، فریش کریم آدھی پیالی، کاجو پسے ہوئے ۳؍ بڑے چمچے، بریستہ آدھی پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پسا ہوا ڈیڑھ چھوٹے چمچے، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، چھوٹی الائچی پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، دہی ایک پیالی، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، پودینہ باریک کیا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو صاف دھو کر پیالے میں رکھیں اور اس میں نمک ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، لال مرچ، دھنیا اور گرم مسالہ ڈال کر میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب گوشت گلنے پر آ جائے اور پانی خشک ہونے لگے تو اس میں بریستہ، پودینہ، لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال کر ملائیں اور آخر میں فریش کریم میں پسے ہوئے کاجو ملا کر گوشت میں شامل کر دیں۔ ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کو تیل علاحدہ ہو جائے۔ تندوری روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK