ڈھابہ کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 11, 2024, 10:07 PM IST | Mumbai
ڈھابہ کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ڈیڑھ کلو ( ۱۶؍ ٹکڑے )، ٹماٹر ۸؍ عدد، باریک کٹی ہری مرچ ۴؍ عدد، باریک کٹا ہرا دھنیا ایک گٹھی، تیل یا گھی ایک پیالی، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پسا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پسی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، کٹی لال مرچ آدھا بڑا چمچہ، باریک کٹی ادرک ۲؍ بڑا چمچہ، لیموں کا رس حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: پہلے سفید زیرہ، کالی مرچ اور ثابت دھنیا کو ملا کر پیس لیں۔ ایک کڑاہی میں باریک کٹے ٹماٹر، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، کالی مرچ، نمک اور پسا گرم مسالہ ڈال کر بغیر تیل کے ٹماٹروں کو بھون لیں۔ اب چکن کے ٹکڑوں کو الگ فرائنگ پین میں تل کر تیار کئے ہوئے مسالے میں ڈال دیں ساتھ میں پسا ہوا مسالہ شامل کر کے خوب اچھی طرح بھونیں اور تیل ڈال دیں۔ آخر میں باریک کٹا ہرا دھنیا، باریک کٹی ہری مرچ، باریک کٹی ادرک اور لیموں کا رس ڈال کر سرو کریں۔