قیمہ اور مرچ کا سالن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 24, 2025, 9:51 PM IST | Mumbai
قیمہ اور مرچ کا سالن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، پہاڑی مرچ آدھا کلو، گھی ۲۵۰؍ گرام، دہی ۱۲۵؍ گرام، پیاز ۲۰۰؍ گرام، لہسن آدھی گٹھی، گرم مسالہ سب ملا کر پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، ہرا مسالہ حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: مرچ کو دھو کر پیاز کی طرح گول گول کاٹ لیں۔ لہسن کو پیس لیں۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز سنہری کرکے نکال لیں۔ اب اس میں کٹی ہوئی مرچیں ڈال کر خوب تل لیں۔ جب رنگ بدل جائے تو نکال کر علاحدہ رکھ لیں۔ اس گھی میں قیمہ ڈال دیں اور خوب بھونیں، اب اس پر تلی ہوئی پیاز بھی ڈال دیں اور تھوڑا سا بھونیں۔ اب اس میں سرخ مرچ اور نمک ڈال کر بھونتے جائیں، جب خوب سرخ ہوجائے تو اس میں دہی ڈال کر بھونیں، یہاں تک کہ دہی کا پانی خشک ہوجائے۔ اب اس میں تلی ہوئی مرچیں ڈال کر دَم پر لگا دیں۔ چند منٹ کے بعد اس میں گرم مسالہ پسا ہوا اور ہرا مسالہ کٹا ہوا ڈال کر دَم پر لگا دیں۔ پانچ منٹ کے بعد اتار لیں۔ بہت لذیذ قیمہ اور مرچ کا سالن تیار ہے۔