میتھی کا ساگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 24, 2025, 9:53 PM IST | Mumbai
میتھی کا ساگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: میتھی آدھا کلو، آلو آدھا کلو، نمک اور لال مرچ حسب ِ ذائقہ، گھی ۱۲۵؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے میتھی کے پتّوں کو چن لیں اور باریک کاٹ کر دھو لیں، آلو بھی کاٹ لیں۔ گھی میں پیاز کو بھون کر بادامی کریں اور نمک، لال مرچ ڈال کر مسالہ بھونیں۔ اب اس میں میتھی ڈال دیں اور خوب بھونیں (پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں)۔ جب اس کے پتّے پیلے پڑجائیں تو آلو ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال دیں اور دَم پر لگا دیں۔ جب آلو گل جائیں اور میتھی گھی چھوڑ دے تو اتار لیں۔ روٹی کے ساتھ پیش کریں۔