Inquilab Logo

آج کا پکوان (عید اسپیشل): چکن چٹ پٹا

Updated: April 13, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن چٹ پٹا۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chatpata Chicken. Photo: INN
چکن چٹ پٹا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بون لیس چکن ۲۵۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ کٹی ہوئی ایک چمچہ، سفید مرچ پاؤڈر آدھا چمچہ، سرکہ اور سویا سوس ایک، ایک چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: چکن میں تمام مسالوں کو ملا کر کم سے کم ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ ایک الگ پیالے میں ایک عدد انڈا اس میں تھوڑی سی کالی مرچ پاؤڈر اور حسب ضرورت نمک ملا کر پھینٹ لیں۔ اب مسالہ لگی بوٹیوں کو کارن فلور پاؤڈر، انڈا اور پھر بریڈ کرمز میں ملا کر تیل میں تل لیں۔ گرما گرم ٹومیٹو سوس یا پودینہ کی چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔


چکن چٹ پٹا بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری تسنیم کوثر انصار پٹھان نے کلیان، تھانے سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK