آج بنایئے خاص پکوان ’’دہی بڑے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 12, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
آج بنایئے خاص پکوان ’’دہی بڑے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ماش کی دال ۲؍ کپ، مونگ کی دال آدھا کپ، دہی ایک پاؤ، گڑ اور چینی حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ماش اور مونگ کی دال کو دھو کر چار پانچ گھنٹوں کیلئے بھگو دیں۔ پھر انہیں پیس کر رکھ دیں۔اب دہی میں گڑ اور چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔ اس میں املی بھی شامل کرسکتی ہیں۔ پیش کرنے ایک گھنٹہ پہلے پسی ہوئی دال کو نکالیں۔ اس میں حسب ِ ذائقہ نمک اور ایک چھوٹا چمچہ کھانے کا سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ بڑے تل لیں۔ اس کے بعد ایک پھیلے ہوئے برتن میں پانی بھر کر اس میں یہ بڑے ڈالتی جائیں۔ پندرہ منٹ بعد سرونگ ڈش میں ساری پکوڑیوں کو ہاتھ سے دبا دبا کر نکال لیں۔ اب پھینٹی ہوئی دہی اچھی طرح پکوڑوں پر پھیلا دیں۔ اوپر سے سرخ مرچ پاؤڈر، چاٹ مسالہ اور ہرا دھنیا ڈال کر پیش کریں۔
دہی بڑے بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری رضوی نگار اشفاق نے اندھیری، ممبئی سے بھیجی ہے۔