Inquilab Logo

آج کا پکوان (عید اسپیشل): لٹی اور ستو

Updated: April 14, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’لٹی اور ستو۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Litti Aur Sattu. Photo: INN
لٹی اور ستو۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
لٹی کیلئے: میدہ دو کپ، تیل چھ چھوٹے چمچے، اجوائن ایک چھوٹا چمچہ، نمک ادھا چھوٹا چمچہ، پانی ایک کپ، دہی چار چھوٹے چمچے، ان سب چیزوں کو اپس میں ملائیں اور گوندیں۔
ستو کیلئے: ایک کپ، لہسن کٹا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، ادرک کٹی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا کے پتے کٹے ہوئے دو چھوٹے چمچہ، پیاز ایک عدد باریک کٹے ہوئے، اجوائن ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ چار عدد باریک کٹے ہوئے، لیموں کا رس دو چھوٹے چمچے، اچار مسالہ یا اچار تین چھوٹے چمچے، نمک حسب ذائقہ (ستو کے ساتھ بھرنے والے تمام اجزاء کو آپس میں ملائیں)۔
بنانے کا طریقہ: گوندھے ہوئے میدہ کو ۲ء۵؍ سے ۳؍ قطر کے سائز کی گیندیں ہاتھ سے بنائیں، ہر گیند کے بیچ میں دو سے تین چھوٹے چمچے ستو بھریں۔ چاروں طرف سے بند کریں، گرم تیل میں دھیمی آنچ پر براؤن ہونے دیں، پھر اس کے بعد نکال کر گھی میں ڈبو دیں۔ ذائقہ دار لٹی تیار ہے، اسے چٹنی کے ساتھ کھائیں۔


لٹی اور ستو بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری گلناز مطیع الرحمٰن قاسمی نے مدھو بنی، بہار سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK