Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (عید اسپیشل): زعفرانی شیرخرما

Updated: March 22, 2026, 9:06 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’زعفرانی شیرخرما۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Zafrani Sheer Khurma. Photo: INN
زعفرانی شیرخرما۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ڈھائی لیٹر، چینی ایک چوتھائی کپ، کنڈینسڈ ملک ۳؍ بڑے چمچے، گھی ۳؍ بڑے چمچے، سویاں آدھا کپ، زعفران ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پسے ہوئے چاول ۲؍ بڑے چمچے، کٹے ہوئے بادام ایک تہائی کپ، کٹے ہوئے پستے ایک تہائی کپ، کٹے ہوئے چھوہارے ۴؍ عدد، پسی ہوئی الائچی ۲؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے دیگچی میں دودھ، الائچی اور چھوہارے ڈال کر پکائیں۔ پھر اس میں چینی اور کنڈینسڈ ملک شامل کریں۔ دودھ کو دھیمی آنچ پر ۲؍ گھنٹے تک پکائیں۔ پکے ہوئے دودھ میں سے ایک چوتھائی کپ دودھ نکال کر اس میں زعفران ملا کر ۵؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں گھی گرم کرکے اس میں سویاں بھون لیں۔ اب دودھ میں سویاں، بادام، پستے، زعفران اور چاول ڈال کر مزید آدھا گھنٹہ پکائیں۔ میوے سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK