Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: گوشت اور مٹر کی بریانی

Updated: June 19, 2025, 8:36 PM IST | Mumbai

گوشت اور مٹر کی بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Gosht Aur Matar Ki Biryani. Photo: INN
گوشت اور مٹر کی بریانی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ڈیڑھ کلو، چاول ڈیڑھ کلو، گھی ڈیڑھ پاؤ، دودھ آدھا کلو، لونگ اور بڑی الائچی ۲۰؍ گرام، آلو ایک پاؤ، دھنیے کا پانی ایک چوتھائی کپ، مٹر (دانے نکلے ہوئے) آدھا پاؤ، زعفران تھوڑا سا، دہی ایک پاؤ، نمک اور ادرک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کی بوٹیوں پر نمک ملا ہوا ادرک کا عرق ملا کر انہیں ایک طرف رکھ دیں اور کچھ دیر کے بعد ان پر دہی ملیں۔ چند منٹ بعد ۸۰؍ گرام گھی میں پیاز سرخ کرنے کے بعد اس میں گوشت، لونگ، بڑی الائچی اور دہی ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی دھنیے کا پانی ڈال دیں۔ جب یہ پانی خشک ہوجائے تو ابالے ہوئے چاول مع دودھ دیگچے میں گوشت کے اوپر بچھا دیں۔ ایک طرف آلو اور مٹر کے دانے بھی بچھا دیں۔ دیگچے کا منہ آٹے سے بند کر دیں اور دھیمی آنچ پر دم دیں۔ پھر اس کے نیچے سے آگ ہٹا دیں اور ڈھکن پر انگارے رکھ دیں۔ چند منٹ بعد ڈھکن پر ایک پتھر رکھ کر کچھ دیر دم پر رہنے دیں اور چولہے سے اتار لیں۔ جب آگ پتیلی کے نیچے سے ہٹائی جائے تو یہ ضروری ہے کہ آگ پتیلے کے چاروں طرف رکھی جائے اور (اگر چاول کا رنگ زرد رکھنا ہو تو) آخری مرحلے پر زعفران ڈال دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK