گوشت کا قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: August 21, 2025, 9:37 PM IST | Mumbai
گوشت کا قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، گھی ۳۷۵؍ گرام، پیاز آدھا کلو، لہسن ایک گٹھی، ادرک ۳۰؍ گرام، سوکھا دھنیا، سفید زیرہ، کالی مرچ اور لونگ ۲، ۲؍ گرام، جاوتری ۳؍ گرام، جائفل ۲؍ عدد، نمک، لال مرچ، الائچی، زعفران، کیوڑا حسب ِ منشاء، دہی ۲۵۰؍ گرام، بالائی ۱۲۵؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: گھی میں ۲۵۰؍ گرام پیاز ڈال کر بھون لیں کہ بادامی رنگ ہوجائے۔ پھر پسا ہوا لہسن ڈال کر پانچ منٹ دیگچی کا منہ بند کر دیں۔ اب گوشت اور باقی پسی ہوئی پیاز ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔ جب خوب بھن جائے تو دہی اور نمک ملا کر خوب بھونیں، گوشت سرخ ہونے پر پسا ہوا دھنیا، سفید زیرہ، لال مرچ، کالی مرچ، لونگ اور ادرک ڈال کر خوب بھونیں۔ اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گوشت کو گلنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو جائفل، جاوتری، الائچی، زعفران پیس کر کیوڑے میں حل کریں اور گوشت میں ملا دیں اور بالائی خوب حل کرکے اس میں ملا دیں اور قورمہ میں جتنا شوربہ رکھنا ہو اس کے اندازے کے مطابق پانی ڈال کر اور دیگچی کو ۱۵؍ منٹ تک دم پر لگا رہنے دیں۔ لیجئے ذائقہ دار قورمہ تیار ہے۔ نان یا پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔