آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن سموسے‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: March 05, 2026, 5:49 PM IST | Mumbai
آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن سموسے‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: سموسے کی پٹیاں ۱۲؍ عدد، چکن کا قیمہ آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ہری پیاز کٹی ہوئی ایک کپ، ہرا دھنیا آدھی گڈی کٹا ہوا، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ بھنا ہوا، مایونیز ایک بڑا چمچہ، کریم ایک بڑا چمچہ، آئل ڈیپ فرائی کے لئے، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: پہلے تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ فرائی کریں اور ۳؍ سے ۴؍ منٹ بعد اس میں چکن کا قیمہ ڈال کر دس منٹ تک ڈھانک کر پکائیں اس کا پانی خشک ہو جائے تو اسے نکال لیں پھر اس میں ہری پیاز اور ہرا دھنیا ڈالیں۔ اس کے بعد زیرہ، کالی مرچ، نمک، مایونیز اور کریم شامل کرکے مکس کرلیں، پھر اسے ایک ایک سموسے میں بھر کر لئی کی مدد سے بند کرلیں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔ گرم گرم سموسے تیار ہیں، چٹنی کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔