Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ہرے مسالے کے کباب

Updated: July 03, 2025, 9:29 PM IST | Mumbai

ہرے مسالے کے کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Hara Masala Kabab. Photo: INN
ہرے مسالے کے کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ ایک کلو، چنے کی دال ایک کپ، گرم مسالہ پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک کی پیسٹ ۲؍ چھوٹے چمچے، ہری مرچ ۲؍ چھوٹے چمچے باریک کٹی ہوئی، ہری پیاز آدھا کپ باریک کٹی ہوئی، ہرا دھنیا آدھا کپ باریک کٹا ہوا، پودینہ آدھا کپ باریک کٹا ہوا، انڈے ۳؍ عدد، بریڈ کرمز ایک کپ، تلنے کیلئے تیل ایک کپ۔
بنانے کا طریقہ: دال کو دھو کر دس پندرہ منٹ کے لئے نیم گرم پانی میں بھگو دیں۔ اسی دوران قیمہ کو دھو کر چھلنی میں ڈال کر پانی نچوڑ لیں اور دیگچی میں دھلا ہوا قیمہ، نمک، مرچ، گرم مسالہ پاؤڈر اور تقریباً ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر پکنے کیلئے رکھیں، ادرک کی پیسٹ بھی ساتھ شامل کر دیں۔ جونہی ابال آنے لگے دال جو کہ پہلے سے بھگو کر رکھی گئی تھی پانی نتھار کر پکتے ہوئے قیمہ میں ڈال دیں۔ اتنی دیر پکائیں کہ دال نرم ہوجائے اور پانی بالکل خشک ہوجائے۔ قیمہ اور دال پک جائے تو آنچ سے اتار کر کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔ قیمہ اور دال ٹھنڈی ہوجائے تو تمام سبز مسالہ یعنی باریک کٹی ہوئی ہری مرچ، ہری پیاز، ہرا دھنیا اور پودینہ شامل کرکے سل پر پیس لیں یا فوڈ پروسیسر میں ڈال کر مکس کر لیں۔ خیال رہے کہ یہ تمام مرکب سخت آٹے کی طرح رہے پتلا نہ ہونے پائے ورنہ کباب بنانے میں مشکل ہوگی۔ پسے ہوئے دال قیمے میں ۲؍ انڈے پھینٹ کر شامل کریں اور آٹے کی طرح گوندھ لیں۔ گندھے ہوئے دال قیمے کے کباب بنا لیں اور انڈا پھینٹ لیں۔ اب ایک بڑے فرائنگ پین میں تیل گرم کرلیں۔ تیل گرم ہوجائے تو کبابوں پر تھوڑا تھوڑا پھینٹا ہوا انڈا لگا کر بریڈ کرمز میں لتھیڑ کر تل لیں۔ کباب سنہری براؤن کرکے جاذب پیپر پر نکال کر رکھیں۔ لیجئے ہرے مسالے کے کباب تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK