• Thu, 18 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: حیدرآبادی بوٹی کباب

Updated: September 18, 2025, 8:43 PM IST | Mumbai

حیدرآبادی بوٹی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Hyderabadi Boti Kabab. Photo: INN
حیدرآبادی بوٹی کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۲۵۰؍ گرام بکرے کا گوشت (ٹکڑوں میں کٹے ہوئے)، آدھا، آدھا چھوٹا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ، کباب چینی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور کچری پاؤڈر، ایک بڑا چمچہ کچے پپیتے کا پیسٹ، ایک چوتھائی، ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ بادیان کا پھول پاؤڈر، الائچی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہری مرچ کٹی ہوئی، شاہ زیرہ پاؤڈر اور کالی مرچ پاؤڈر، ۲؍ ثابت لال مرچ کچلی ہوئی، ۲؍ بڑے چمچے پھینٹی ہوئی دہی، گھی حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: گھی اور گوشت کے ٹکڑے کو چھوڑ کر سارے اجزاء ملا لیں۔ اس آمیزہ کو گوشت کے ٹکڑوں میں شامل کرکے ۲؍ گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ میرینیٹڈ مٹن کو سینک پر لگا کر تندور میں گرل کریں۔ وقفے وقفے سے گوشت کے ٹکڑوإ پر گھی لگا کر برشنگ کریں۔ بوٹی کباب کو پودینے کی چٹنی اور رومالی روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK