Inquilab Logo

آج کا پکوان: قلمی بڑے

Updated: April 25, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’قلمی بڑے۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kalmi Bade. Photo: INN
قلمی بڑے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آدھا کلو چنا دال اور اُردکی دال برابر لیں، حسب ضرورت کالی مرچ، ثابت دھنیا، اجوائن،زیره سفوف، چاٹ مسالہ، نمک ۵۰؍ گرام اور لال مرچ، تھوڑا سا سوڈا، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چنا دال اور اُردکی دال کو تھوڑا سا پانی میں بھگو کر اچھی طرح پیسنا ہے۔ کالی مرچ، ثابت دھنیا، اجوائن،زیره سفوف، چاٹ مسالہ، نمک اور لال مرچ کو کوٹنا ہے، پھر پسی ہوئی دال میں ملا کر گولہ بنا نا ہے، تھوڑا سا سوڈا ڈالنے سے خستہ بنیں گے۔گو لوں کو تیل میں تل لیں پھر ٹھنڈا کر کے کاٹ لیں، پھر فرائی کریں،مسالہ ڈال کر کھائیں  ۔ بڑے مزے کے ہوتے ہیں۔


قلمی بڑے بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری  شمع پروین  فرید نے کوچہ پنڈت، دہلی سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK