قیمہ بھرے پراٹھے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 31, 2025, 10:08 PM IST | Mumbai
قیمہ بھرے پراٹھے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ ۲۵۰؍ گرام، چنا دال ۶۰؍ گرام، لہسن ۶؍ جوئے، پیاز ایک چھوٹی سی گٹھی، ادرک ۱۵؍ گرام، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ حسب ِ ضرورت، انار دانہ ایک چمچہ، نمک اور لال مرچ حسب ِ ذائقہ، گھی ۲۵۰؍ گرام، آٹا اور میدہ دونوں ملا کر آدھا کلو۔
بنانے کا طریقہ: دال دھو لیں اور ایک گھنٹہ تک بھیگی رہنے دیں۔ اب اسے قیمہ میں ڈال دیں۔ اور اس میں نمک، لال مرچ، ادرک، لہسن اور پیاز سب کچھ نصف نصف ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ جب دال گل جائے تو قیمے کا پانی خشک کرلیں اور اتار کر باریک پیس لیں۔ اب اس میں باقی ادرک اور پیاز باریک کاٹ کر ملا دیں۔ انار دانہ اور گرم مسالہ بھی پیس کر ملا دیں۔ ہرا مسالہ بھی ملا دیں۔ اب آٹے میں میدہ ملا کر گوندھ لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر اس میں تیار شدہ قیمہ بھر کر اس کے پراٹھے تیار کرکے اچھی طرح سینک لیں۔ ہری چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔