قیمہ گھوٹالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 30, 2026, 8:59 AM IST | Mumbai
قیمہ گھوٹالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی)، لہسن ادرک کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ ڈیڑھ چھوٹے چمچے، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، دہی آدھی پیالی، ٹماٹر ۳؍ عدد (کٹے ہوئے)، نمک حسب ِ ضرورت، زیرہ بھنا اور کُٹا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۳؍ عدد کٹی ہوئی، ہرا دھنیا کٹا ہوا ۲؍ بڑا چمچہ، انڈے ۳؍ عدد (پھینٹے ہوئے)، ادرک (کٹی ہوئی) حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز کو ۵؍ سے ۷؍ منٹ تک فرائی کرلیں، یہاں تک کہ یہ ہلکی سنہری ہوجائے۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، قیمہ، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، نمک اور زیرہ ڈال کر فرائی کرلیں۔ پھر اس میں دہی شامل کرکے فرائی کریں۔ اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھانک کر قیمہ گلنے تک پکائیں اور پھر اس میں انڈے پھینٹ کر یکجا کرلیں۔ آخر میں ٹماٹر (گول قتلوں کی شکل میں)، گرم مسالہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر ۵؍ منٹ تک دَم پر رکھ دیں۔ لیجئے، مزیدار قیمہ گھوٹالہ تیار ہے۔ گرما گرم پاؤ کے ساتھ تناول فرمائیں۔