Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: قیمہ نان

Updated: May 29, 2025, 9:33 PM IST | Mumbai

قیمہ نان بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Keema Naan. Photo: INN
قیمہ نان۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
قیمہ کیلئے: قیمہ ڈھائی سو گرام، پیاز چوپ کی ہوئی ایک عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ چھوٹے چمچے، پسی ہوئی لال مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی ہلدی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۴؍ عدد، ہرا دھنیا چوپ کیا ہوا ایک چوتھائی پیالی، کٹا ہوا دھنیا آدھا چھوٹا چمچہ، کٹا ہوا سفید زیرہ ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ۳؍ بڑے چمچے۔
نان کیلئے: میدہ ۲؍ پیالی، خمیر ایسٹ ایک بڑا چمچہ، چینی ایک چھوٹا چمچہ، دہی ۲؍ بڑے چمچے، نیم گرم پانی حسب ضرورت، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ایک چوتھائی پیالی یا حسب ِ ضرورت، مکھن ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ:
قیمہ کیلئے: دیگچی میں تیل گرم کریں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔ اب اس کے بعد اس میں قیمہ ملا کر اچھی طرح بھونیں، پھر پسی ہوئی لال مرچ، گرم مسالہ، ہلدی، دھنیا، زیرہ اور نمک ملا کر قیمہ گلنے تک پکائیں۔ اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ ملا کر ٹھنڈا کریں۔
نان کیلئے: ایک برتن لیں، اس میں میدہ لیں، پھر اس میں باقی تمام اجزاء ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں اور ڈھانک کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ آٹے کے درمیانے سائز کے پیڑے بنا کر روٹیاں بیل لیں۔ روٹیوں کے درمیان میں تھوڑا سا قیمہ رکھیں اور دوبارہ پیڑا بنا کر ہاتھ سے پھیلاتے ہوئے روٹی بیل لیں۔ اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی پیڑوں کی بھی روٹیاں تیار کرلیں۔ روٹیوں کو بیکنگ ٹرے میں رکھیں اور انہیں پہلے سے گرم اَوَن میں ۲۱۰؍ سینٹی گریڈ پر ۱۰؍ منٹ پکا کر نکال لیں۔ اس پر برش کی مدد سے مکھن لگا کر گرما گرما پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK