• Fri, 05 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: قیمے کی کچوری

Updated: November 27, 2025, 9:46 PM IST | Mumbai

قیمے کی کچوری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Keeme Ki Kachori. Photo: INN
قیمے کی کچوری۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز (باریک کٹی ہوئی) ۲؍ عدد درمیانی، لال مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) ۳؍ سے ۴؍ عدد، ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ایک گٹھی، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، میدہ ایک کلو، میٹھا سوڈا ایک چھوٹا چمچہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، گھی تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے میدہ لیں اور اس میں نمک، میٹھا سوڈا، اجوائن اور ۴؍ بڑے چمچے گھی ڈال کر ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ تک اچھی طرح گوندھ لیں۔ پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اب دیگچی میں ایک بڑا چمچہ گھی درمیانی آنچ پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ تک گرم کریں۔ قیمہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔ پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر ۲؍ سے ۳؍ منٹ بھون لیں۔ چولہے سے اتار کر اس میں پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔  کچوریوں کے لئے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کرکے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں۔ ہر پیڑے میں ایک ایک چمچہ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۵؍ منٹ گرم کریں اور دوبارہ ہاتھ کو گیلا کرکے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں، پھر گرم گھی میں سنہری رنگت ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں تاکہ اضافہ تیل کاغذ میں جذب ہوجائے۔ شام کی چائے کے ساتھ ذائقہ کچوریوں کا لطف اٹھائیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK