کھٹے میٹھے چنے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 13, 2025, 5:52 PM IST | Mumbai
کھٹے میٹھے چنے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: اُبلے ہوئے کالے چنے ڈھائی سو گرام (دھیان رہے چنے سخت نہ ہوں)، ابلا ہوا آلو ایک عدد، تیل ایک چوتھائی پیالی، ثابت سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، کڑی پتے ۲۰؍ عدد، ادرک لہسن کا آمیزہ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، املی کا گودا ایک چوتھائی یا آدھی پیالی، چینی ایک چھوٹا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے ثابت سفید زیرہ، کڑی پتے اور ادرک لہسن کا آمیزہ ڈال کر تل لیں۔ اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک، کالے چنے، املی کا گودا اور چینی اور چاٹ مسالہ ڈال کر ملا لیں۔ اس کے بعد اس میں آلو ڈال کر ایک پیالی میں نکالیں۔ آخر میں اسے ہرے دھنیے سے سجا کر دسترخوان پر پیش کریں۔