• Mon, 17 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: افغانی چنا پلاؤ

Updated: November 13, 2025, 5:47 PM IST | Mumbai

افغانی چنا پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Afghani Chana Pulao. Photo: INN
افغانی چنا پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: کابلی چنے(ابلے ہوئے)ڈیڑھ پیالی،چاول(بھیگے ہوئے) ۲؍ پیالی،پیاز ایک عدد،ٹماٹر(چوپ کئے ہوئے)ایک عدد،دہی ایک چوتھائی پیالی،پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ،پسی ہوئی لال مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ،ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ،ثابت کالی مرچ ۸؍ عدد،دارچینی۲؍ عدد،لونگ ۴؍ عدد،چھوٹی الائچی ۲؍ عدد،پسا ہوا گرم مسالہ ۲؍ چائے کا چمچہ،پانی ڈہائی پیالی،نمک ایک چائے کا چمچہ،تیل آدھی پیالی،پیاز(تلی ہوئی)،کشمش یا بادام سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: تیل گرم کرکے پیاز،سیاہ مرچیں،دارچینی،لونگ اور الائچی بھونیں۔ پھر چاولوں اورچنے کے علاوہ باقی اجزاء ڈالیں۔ اس میں چنے اور پانی ڈال کر اُبال آنے تک پکائیں پھر چاول شامل کریں۔جب خشک ہوجائے تو دم پر رکھ دیں۔ مزیدار پلاؤ تیار ہے۔ پیاز اور کشمش سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK