• Mon, 17 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن ٹومیٹو وِتھ پاستا

Updated: November 13, 2025, 5:48 PM IST | Mumbai

چکن ٹومیٹو وِتھ پاستا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Tomato With Pasta. Photo: INN
چکن ٹومیٹو وِتھ پاستا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن کا قیمہ ایک کپ، پاستا (نمک ملے پانی میں اُبلے ہوئے) حسب ِ ضرورت، ٹماٹر آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ، کارن فلور ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، چائنیز نمک آدھا چھوٹا چمچہ، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، ٹومیٹو کیچپ ۲؍ بڑے چمچے، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، سبز دھنیا حسب ِ ضرورت، ہری مرچ ۳؍ عدد (لمبائی میں کاٹ لیں)، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک نان اسٹک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں قیمہ، ادرک کا پیسٹ اور تھوڑا سا نمک ڈال کے اچھی طرح بھون لیں۔ ٹماٹروں کو اُبال کر اُن کا چھلکا اُتار کے مسل لیں۔ ٹماٹروں کو ایک الگ سوس پین میں ڈال کر چند منٹ تک پکائیں۔ پھر مکھن، سیاہ مرچ پاؤڈر، چائنیز نمک اور پیاز ڈال کر ۲؍ منٹ تک مزید پکائیں۔ اب ٹومیٹو کیچپ اور کارن فلور بھی ڈال کرچمچہ ہلائیں۔ مکسچر گاڑھا ہونے لگے، تو قیمہ بھی ڈال دیں اور ۵؍ منٹ تک ہلکی آنچ پر اُبال آنے تک پکائیں۔ پھر ایک سروِنگ ڈِش میں پاستا کی تہہ بچھائیں اور تیار کیا ہوا چکن، ٹماٹر کا مکسچر ڈال دیں۔ آخر میں سبز دھنیے اور ہری مرچوں سے سجائی۔ لیجئے، مزیدار چکن ٹومیٹو وِتھ پاستا تیار ہے۔ مہمانوں کے سامنے پیش کیجئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK