کھیر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 13, 2025, 5:50 PM IST | Mumbai
کھیر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، کنڈینسڈ مِلک ۲؍ بڑے چمچے، اُبلے ہوئے چاول آدھا کلو گرام، الائچی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، پستہ ایک بڑا چمچہ، بادام ایک بڑا چمچہ، کشمش ایک بڑا چمچہ، چھوہارے ۲؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک بڑے سے برتن میں دودھ ڈال کر اُسے اُبال لیں۔ پھر اس میں کنڈینسڈ مِلک ڈالیں اور دونوں کو اچھی طرح مکس کریں۔ اب ان میں اُبلے ہوئے چاول ڈالیں اور اُس وقت تک چمچہ ہلاتے رہیں، جب تک کہ گاڑھا نہ ہوجائے۔ اس کے بعد الائچی پاؤڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر دیں۔ آخر میں پستے، بادام، کشمش اور کٹے ہوئے چھوہارے ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں۔ لیجئے مزیدار کھیر تیار ہے، جسے خوب اچھی طرح ٹھنڈا کرکے نوش فرمائیں۔