Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: ملائی بوٹی پیزا

Updated: April 16, 2026, 9:19 AM IST | Mumbai

ملائی بوٹی پیزا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Malai Boti Pizza. Photo: INN
ملائی بوٹی پیزا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، فریش کریم آدھی پیالی، دہی ۴؍ بڑے چمچے، کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، کوکونٹ ملک ۴؍ بڑے چمچے، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، ٹماٹر کا پیسٹ آدھی پیالی، چیڈر اور موزریلا چیز ڈیڑھ پیالی، تھائم اور اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چکن کی بوٹیوں کو نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، سفید مرچ، دہی، کوکونٹ ملک اور لیموں کا رس ملا کر رکھ دیں۔ ۲؍ بڑے چمچے تیل میں تیز آنچ پر فرائی کریں۔ گرم مسالہ اور کریم ملا کر چولہے سے اتار لیں۔ پیزا بنانے کے لئے ۲؍ پیالی میدے میں ایک بڑا چمچہ خشک خمیر، چٹکی بھر نمک، ایک چھوٹا چمچہ چینی، ایک انڈا، ۳؍ بڑے چمچے تیل اور آدھی پیالی کدوکش کیا ہوا چیڈر چیز ڈال کر ملائیں اور گرم دودھ سے نرم گوندھ کر رکھ لیں۔ گندھے ہوئے میدے کو دوبارہ سے گوندھ کر پیزا پین میں لگائیں۔ اس پر ٹماٹر کا پیسٹ پھیلا کر لگائیں، اس کے بعد بوٹیوں کو ڈال کر اوپر سے کدوکش کیا ہوا چیڈر اور موزریلا چیز چھڑک دیں۔ آخر میں اجوائن، تھائم اور ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے تیل چھڑک کر گرم اَوَن میں سنہری ہونے تک بیک کریں۔ گرم گرم پیزا کو کریم سوس کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK