تندوری چکن کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 15, 2026, 9:19 AM IST | Mumbai
تندوری چکن کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (بغیر ہڈی) آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد (درمیانی)، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، چھوٹی الائچی ۲؍ عدد، بڑی الائچی ایک عدد، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، جائفل آدھا چھوٹا چمچہ، دارچینی ۲؍ انچ کا ٹکڑا، بیسن ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: دھنیا، زیرہ، دارچینی، چھوٹی الائچی، بڑی الائچی اور جائفل کو توے پر ہلکا سا بھون کر باریک پیس لیں اور اس میں نمک، لال مرچ اور سرکہ ڈال کر ملائیں اور چکن کی بوٹیوں پر اچھی طرح لگا کر رکھ دیں۔ ان بوٹیوں کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر ہلکا سا سینک لیں یا ایک کوئلہ دہکا کر بوٹیوں کے درمیان میں رکھیں اور اس پر ایک چھوٹا چمچہ گھی ڈال کر ڈھانک دیں۔ پھر بوٹیوں کو ٹھنڈا کرکے اس میں تلی ہوئی پیاز اور بھنا ہوا بیسن ڈالتے ہوئے چاپر میں پیس لیں۔ اس مکسچر سے حسب ِ پسند شیپ کے کباب بنا لیں اور فرائنگ پین میں ۲؍ بڑے چمچے گھی ڈال کر انہیں ہلکا سنہری فرائی کرلیں۔ ان کبابوں کو رائتے اور پیاز کے لچھوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔