Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مینگو چکن سلاد

Updated: July 18, 2026, 9:16 AM IST | Mumbai

مینگو چکن سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mango Chicken Salad. Photo: INN
مینگو چکن سلاد۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: سخت آم ۲؍ عدد، چکن بریسٹ ایک عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ دردی پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، براؤن شوگر آدھا چھوٹا چمچہ، کاٹیج چیز حسب ِ پسند، تیل ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: آم کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اس پر کالی مرچ چھڑک کر فریج میں رکھ دیں۔ ایک پیالے میں لہسن، نمک، لال مرچ، براؤن شوگر اور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں اور چکن کی چھوٹی بوٹیاں کرکے اس مکسچر میں ملا لیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں پہلے چھوٹے ٹکڑے کیا ہوا کاٹیج چیز فرائی کرکے نکال لیں، پھر اسی تیل میں چکن کو تیز آنچ پر فرائی کرلیں۔ آخر میں اس میں کٹے ہوئے آم اور کاٹیج چیز ڈال کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتار کر ڈش میں نکال لیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK