Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مسالے والے سِری پائے

Updated: May 20, 2025, 10:05 PM IST | Mumbai

مسالے والے سِری پائے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Masale Wale Siri Paye. Photo: INN
مسالے والے سِری پائے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کے پائے ۴؍ عدد، سِری ایک عدد، دہی ایک پاؤ، پیاز ۲؍ عدد، گھی آدھا پاؤ، خشخاش، تل اور کھوپرا دس دس گرام، سفید زیرہ اور خشک دھنیا حسب ِ ضرورت، پسی ہوئی لال مرچ ۱۵؍ گرام، پسی ہوئی ادرک ۱۵؍ گرام، لہسن ۱۵؍ گرام، ہری مرچ ۵؍ عدد، پودینہ اور ہرا دھنیا آدھا آدھا گڈی۔
بنانے کا طریقہ: سِری پائے اور زبان صاف کرکے رکھ لیں۔ اس کے بعد سفید زیرہ، خشک دھنیا، خشخاش، کھوپرا، پسی ہوئی لال مرچ، ادرک اور لہسن کے جوئے سب پانی میں باریک پیس لیں۔ اس مسالے کو پتیلی میں ڈال کر پتیلی کو چولہے پر رکھ دیں اور آنچ خوب تیز کر دیں۔ چند منٹ بعد اس میں پانی ڈال دیں اور مسالے کو اس میں مزید پکنے دیں۔ جب مسالہ بھن جائے تو اس میں دہی ڈال دیں اور چند منٹ کے بعد سِری پائے ڈال کر کفگیر چلائیں اور گلنے کے لئے چولہے پر رہنے دیں۔ جب گل جائیں تو پیاز گھی میں لال کرکے ڈالیں اور جب شوربہ گاڑھا ہوجائے تو ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ کاٹ کر ڈال دیں۔ سالن کو چند منٹ دَم پر رکھنے کے بعد اتار لیں اور کے ساتھ مزہ لیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK