Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مسالے دار دھواں گوشت

Updated: August 16, 2026, 9:45 AM IST | Mumbai

مسالے دار دھواں گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Masaledar Dhuwan Gosht. Photo: INN
مسالے دار دھواں گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد، ٹماٹر ۳؍ عدد، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ثابت لال مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، دہی آدھی پیالی، بڑی ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، کڑی پتّے حسب ِ پسند، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت (بغیر ہڈی) کی بوٹیوں کو صاف دھو لیں اور اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور پھینٹی ہوئی دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اسے درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں، ۴؍ سے ۵؍ منٹ بعد آنچ دھیمی کرکے پکائیں۔ اس دوران دھنیا اور زیرہ بھون کر کوٹ لیں اور ٹماٹر کو باریک چوپ کرلیں۔ فرائنگ پین میں ۴؍ بڑے چمچے تیل کو گرم کریں اور اس میں کڑی پتے ڈال کر کڑکڑا لیں۔ پھر چوپ کئے ہوئے ٹماٹر، پسی ہوئی اور کُٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر مکمل طور پر گل جائیں۔ اسے چولہے سے اتار لیں۔ چولہے پر کوئلے کے ایک ٹکڑے کو دہکا لیں اور اسے ٹماٹر کے مکسچر کے درمیان میں رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل میں ثابت لال مرچ کو فرائی کریں اور دہکتے ہوئے کوئلے پر ڈال کر ڈھانک دیں۔ ۳؍ سے ۴؍ منٹ بعد جب کوئلے کی خوشبو رچ بس جائے تو کوئلہ نکال دیں اور اس مسالے کو گوشت میں شامل کر دیں۔ پھر اسے اتنی دیر بھونیں کہ تیل علاحدہ ہوجائے پھر اس میں بھنا اور کُٹا ہوا دھنیا زیرہ کا آمیزہ او رہری مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔ گرم گرم نان کے ساتھ اس چٹ پٹی ڈش کو لطف اٹھائیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK