میتھی مچھلی مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 26, 2024, 9:59 PM IST | Mumbai
میتھی مچھلی مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آدھا کلو مچھلی (چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی)، آدھا کپ میتھی (باریک کٹی ہوئی)، ۲۵۰؍ گرام گاڑھی دہی، ایک، ایک چھوٹا چمچہ ہلدی پاؤڈر اور ثابت دھنیا، ۱۰؍ ثابت لال مرچ، ۲؍ پیاز کا پیسٹ، ۱۰؍ لہسن کے جوئے کا پیسٹ، ایک انچ ادرک کا ٹکڑا، تلنے کے لئے تیل یا گھی، تھوڑا سا ہرا دھنیا (کٹا ہوا)، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: بلینڈر میں ہلدی پاؤڈر، ثابت دھنیا، ثابت لال مرچ، ادرک اور آدھا کپ پانی ملا کر پیس لیں۔ ایک فرائنگ میں تیل یا گھی گرم کرکے مچھلی کو تیز آنچ پر تل کر ایک طرف رکھ دیں۔ دھیان رہے تلتے وقت مچھلی کے ٹکڑے ٹوٹے نہیں۔ بچے ہوئے تیل یا گھی میں پیاز کا پیسٹ ڈال کر ۳؍ سے ۴؍ منٹ بھون لیں۔ اب پسا ہوا مسالہ ڈال کر خوشبو آنے تک بھون لیں۔ دہی میں لہسن کا پیسٹ ملا کر مسالے میں شامل کرکے تیل چھوڑنے تک بھون لیں۔ میتھی اور نمک ڈال کر ڈھانک کر ۵؍ منٹ تک اور پکائیں۔ میتھی کے نرم ہونے پر مچھلی ڈال کر دم پر رکھ کر ۳؍ سے ۴؍ منٹ تک پکائیں۔ ہرا دھنیا سے سجا کر پیش کریں۔ آپ اس پکوان میں میتھی کاٹ کر ڈالنے کے بجائے پیسٹ استعمال کرسکتی ہیں۔