Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: منٹ لسی

Updated: May 08, 2026, 9:15 AM IST | Mumbai

منٹ لسی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mint Lassi. Photo: INN
منٹ لسی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دہی ۳۰۰؍ گرام، چینی ۲؍ بڑے چمچے، سوکھا پودینہ ایک بڑا چمچہ، بھنا اور پسا ہوا زیرہ ایک چٹکی، آئس کیوب ایک ٹرے، پودینے کے تازہ پتے سجانے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: ایک بلینڈر میں دہی، چینی، سوکھا پودینہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب تھوڑے سے آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ خیال رہے کہ سب چیزیں اچھی طرح پیس جانی چاہئے۔ اس کے بعد بھنے اور پسے ہوئے زیرے اور تازہ پودینے سے گارنش کریں۔ منٹ لسی کا ذائقہ بڑھانے کے لئے اس میں آدھا چھوٹا چمچہ کالا نمک اور ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ چاٹ مسالہ شامل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK