مرچ گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 23, 2023, 9:41 AM IST | Mumbai
مرچ گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو (بغیر ہڈی)، دہی آدھا کپ، پیاز دو عدد، ادرک، لہسن (پیسٹ) ایک ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ (پسی ہوئی) ایک چمچہ، گرم مسالا ایک چمچہ، کڑی پتہ چار پتے، ہری مرچ بارہ سے پندرہ عدد، ثابت لال مرچ ۱۲؍ سے ۱۵؍ عدد، نمک حسب ذائقہ، ہرا دھنیا ایک گڈی، لیموں ایک عدد، پانی ڈیڑھ کپ، تیل تین بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکا گولڈن براؤن کرلیں۔ اب اس میں گوشت، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب گوشت گل جائے تو اس میں دہی ڈال دیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کرکے اس میں ہری اور ثابت لال مرچوں کو ہلکا فرائی کریں اور اسے گوشت میں شامل کردیں۔ اس کے بعد اس میں کالی مرچ، گرم مسالا، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس شامل کریں اور ۵؍ سے ۷؍ منٹ تک ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔ لیجئے مرچ گوشت کھانے کے لئے تیار ہے۔