Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مغلئی گوشت

Updated: July 03, 2025, 9:31 PM IST | Mumbai

مغلئی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mughlai Gosht. Photo: INN
مغلئی گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مٹن آدھا کلو، ٹماٹر کٹے ہوئے ایک پاؤ، ہری مرچ اور پیاز (بڑی) ۴، ۴؍ عدد، ادرک ۲؍ انچ کا ٹکڑا، لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، اخروٹ (باریک کاٹ لیں) ۵۰؍ گرام، دہی ایک پاؤ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، دھنیا ۲؍ چھوٹے چمچے، چھوٹی الائچی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، اخروٹ کا تیل یا اخروٹ (پسا ہوا) ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
دھوئیں کے دم کیلئے: تیز پات (باریک ٹکڑوں میں) ایک عدد، ثابت گرم مسالہ (پیس لیں) ایک بڑا چمچہ، گھی ۲؍ بڑے چمچے، کوئلے ۲؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: گوشت میں تمام اجزاء شامل کرکے پکنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں اور وقفے سے چمچہ ہلاتی رہیں۔ جب پانی کم ہونے لگے تو آنچ دھیمی کر دیں اور ایک ڈیڑھ گھنٹے کیلئے پکنے دیں تاکہ گوشت بالکل خستہ ہوجائے۔ کوئلے کے دو ٹکڑے گیس پر رکھیں تاکہ وہ دہک جائیں۔ ایک پیالے میں تیز پات اور گرم مسالہ ڈال کر پیالے کو پکے ہوئے گوشت کے درمیان رکھ دیں۔ جلتے ہوئے کوئلے کو پیالے میں رکھ دیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں گھی گرم کریں اور پیالے میں رکھے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر فوراً ڈھکن بند کر دیں۔ اب دیگچی کو آٹے کی لئی سے بند کر دیں اور کھانے کے وقت اخروٹ چھڑک کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK