• Thu, 18 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: مٹن ملائی

Updated: September 18, 2025, 8:38 PM IST | Mumbai

مٹن ملائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Mutton Malai. Photo: INN
مٹن ملائی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت بغیر ہڈی کا آدھا کلو، ثابت کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، دارچینی ۲؍ عدد، گوشت گلانے کا پاؤدر ایک چھوٹا چمچہ، تیز پات ایک عدد، دہی پھنٹا ہوا ایک کپ، ہری مرچ چوپ کی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، کریم ایک چوتھائی کپ، پیاز ایک عدد درمیانی چوپ کی ہوئی، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، گھی ۳؍ بڑے چمچے، دودھ ایک چوتھائی کپ یا حسب ضرورت، کوئلہ دھونی کیلئے، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، گھی ایک چوتھائی کپ، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا، ہری الائچی ۲؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں کیوبز میں کٹا ہوا بون لیس مٹن اور گوشت گلانے کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس میں دہی، کریم، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، ۳؍ چمچے گھی ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور ۳۰؍ منٹ کیلئے میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔ کوئلہ دہکا کر میرینیٹ ہوئے گوشت کو ۳؍ منٹ تک دھونی دیں۔ اب اس برتن کو چولہے پر رکھ کر اچھی طرح ملائیں اور ابال آنے دیں۔ پکنا شروع ہو جائے تو ڈھانک کر آنچ ہلکی کر دیں۔ ۴۰؍ سے ۴۵؍ منٹ تک گوشت گلنے تک پکائیں۔ درمیان میں بار بار چمچہ چلاتی رہیں اور اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ کڑاہی میں گھی ڈال کر پگھلا لیں۔ اس میں ہری الائچی، کالی مرچ، دارچینی اور تیز پات ڈال کر مکس کریں۔ ہری مرچ ڈال کر ملائیں۔ پھر پیاز ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ ہلکے رنگ کی ہو جائے۔ اس میں پسا ہوا دھنیا، پسی ہوئی مرچ اور پسا گرم مسالہ ڈال کر ۲؍ منٹ کیلئے بھونیں۔ اب پکے ہوئے مٹن کو گریوی سمیت اس مسالے میں شامل کر دیں اور اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں دودھ ڈال کر ملائیں۔ کٹی ہوئی مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں۔ ڈھکن ڈھانک کر ہلکی آنچ پر ۴؍ سے ۵؍ منٹ کیلئے پکنے دیں یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔ ہرا دھنیا ڈال کر نان کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK